اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما انجینئر افتخار چودھری نے اخباری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کی طویل جد و جہد کے نتیجے میں حاصل ہونے والی فتح میں پیپلز پارٹی کا کوئی ہاتھ نہیں ۔جو پارٹی ڈاکٹر عاصم شرجیل میمن اور ایان علی کو بچاتی رہی اس کا قربانیاں دینے والی تحریک انصاف سے کیا مقابلہ۔انہوں نے بنی گالہ میں گوجرانوالہ فیصل آباد اور گجرات کی قیادت سے گفتگو میں کیا جو سہیل ظفر چیمہ،فرزند شاہ ظفر رندھاوا اور دیگر پر مشتمل تھا۔
انجینئر افتخار چودھری نے کہا عمران خان نے انتھک جدوجہد کے بعد نواز شریفی ٹولے کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا۔قوم کو پی ٹی آئی کی قربانیاں یاد ہیں جس کے نتیجے میں عدلیہ کے دو فاضل ججوں نے انہیں کاذب اور خائن قرار دیا باقی تین نے مزید تفتیش کا حکم دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو استعفی دے کر تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہونا چاہئے جیسا کہ وہ ماضی میں وزیر اعظم کے استعفی کی بات کرتے رہے ہیں۔انہوں نے کہا نواز شریف کے حواری ویسے مٹھائیاں بانٹتے اور کھاتے رہیں کیوں کے حلوائیوں نے کون سی پرمٹ پر بیچنی ہیں لیکن اصل میں وہ مسکرا کر غم چھپا رہے ہیں۔