کرپٹ اور ظالمانہ نظام انتخاب کا سر کچلنے کیلئے آئینی اور جمہوری جدوجہد عوام کا حق ہے
Posted on December 30, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
ضلعی ترجمان تحریک منہاج القرآن شاھد رضوان نے کہا ہے کہ آئین کے جھاڑ و کے ساتھ جمہوریت کو صاف ستھرا کرنا چاہتیے ہیں مارچ آئینی حق ہے ،دنیا کی کوئی طاقت عوامی مارچ سے نہیں روک سکتی۔14 جنوری کو اسلام آباد تک ایک شیشہ بھی نہیں ٹوٹے گا،افسوس ملک میں دلیل کا کلچر ختم ہو گیا ہے کرپٹ اور ظالمانہ نظام انتخاب کا سر کچلنے کیلئے آئینی اور جمہوری جدوجہد عوام کا حق ہے۔ کارکنان سراپا قربانی ہیں عوام بھی قربانی کے عمل میں شریک ہو چکے۔
آئین اور جمہوریت سے ہاتھ کرنے والے شور مچاتے ہیں تو مچاتے رہیں۔ نظام انتخاب میں اصلاحات کے بغیرانتخابات گذشتہ الیکشن کا ری پلے ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار شاھد رضوان نے کہا کہ جس ملک میں احتساب کا ادارہ تسلیم کرلے کہ روزانہ 10سے 12ارب جبکہ سالانہ 5000ارب سے زائد کی کرپشن ہو رہی ہے اور حکمران طبقہ کرپشن کی تفصیلات جاننے اور اسکی روک تھام کی بجائے چیئر مین نیب کو ہی ٹارگٹ کر لے اور پارلیمنٹ پھر بھی خاموش ر ہے تو وہاں کیا بچ جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ نظام انتخاب اور کرپشن کے خاتمے کیلئے 14 جنوری کا دن ملکی تاریخ میں ایک نیا باب رقم کرے گا۔ہم پر امن رہتے ہوئے اپنے مطالبات منوا کر اٹھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نظام انتخاب میں اصلاحات سے تما م جماعتوں کو فائدہ ہوگا اور وہ گھوڑوں کی خرید و فروخت سے نکل کر انسانوں کے انتخاب کی طرف آئیں گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم ایسی عبوری حکومت چاہتے ہیں جو آئین کے مطابق ہو ،حکومت اور اپوزیشن کے ساتھ ساتھ اداروں اور پارلیمنٹ سے باہر کی جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے۔ عبوری حکومت کو مکمل اتھارٹی دی جائے کہ وہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات سے پہلے آئین کی معطل شدہ دفعات پر عمل درآمد کرا سکیں۔ان پر عملدرآمد کیلئے یقینا لمبا عرصہ نہیں صرف اخلاص اور مضبوط ارادہ چاہیے۔ انتخابی اصلاحات کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جو 75 فی صد کام بھی مکمل کر چکی ہے ۔ دو ملین افراد کی طرف سے مینار پاکستان میں کھڑے ہو کر سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر دی گئی ہے اور ہمیں عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے۔
موجودہ پارلیمنٹ کے غیر فعال ہونے کا اقرار رینٹل پاور کیس میں مسلم لیگ (ن) عدالت کے رو برو کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مارچ کیلئے کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں 40 لاکھ افراد کا عوامی مارچ ملک میں عوام کی حکومت قائم کرنے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔