کرپٹ حکمرانوں نے چند سکوں کی خاط رنیٹو سپلائی بحال کرکے قوم کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا

کرپٹ حکمرانوں نے چند سکوں کی خاط رنیٹو سپلائی بحال کرکے قوم کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا :چودھری منشاء سندھو
حکومت نے رمضان المبارک کی آمدپرعوام کو پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے مہنگائی کاتحفہ دیاہے جس سے تمام اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوجائیگا

NATO supply

NATO supply

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف قومی حلقہ این اے 129سے امیدوار اور سابق ممبرپنجاب اسمبلی چودھری محمدمنشاء سندھونے کہاہے کہ کرپٹ حکمرانوں نے چندسکوں کی خاطرنیٹوسپلائی بحال کرکے قوم کی پیٹھ میں چھرا گھونپ دیا اور انہوں نے قومی غیرت کاسودا کرنے کیلئے لوٹ سیل لگارکھی ہے توہین عدالت بل کی منظوری آزاد عدلیہ پرحملہ ہے ایک شخص کوبچانے کیلئے آئین و قانون کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں انہوںنے کہاکہ این آراو فیصلہ پرعمل درآمد کیلئے دس وزیراعظم بھی گھر اورجیل جائیں توبعدازاں بھی عمل درآمد ضرور کرایاجائے آئین اورقانون سے انحراف کرناوفاقی حکمرانوں نے مشعلہ بنا رکھا ہے این آر او فیصلہ ملک میں بڑھتی کرپشن کیخلاف ڈھال ہے۔ان خیالات کا اظہار چودھری محمدمنشاء سندھونے گزشتہ روز معززین علاقہ سے ملاقات کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہاہے کہ حکومت نے رمضان المبارک کی آمد پر عوام کو پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کرکے مہنگائی کاتحفہ دیاہے پیٹرول منصوعات میں اضافہ کے باعث تمام اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہوجائیگا انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی حکومت کے ساتھ ساتھ ناجائز منافع خوراور ذخیرہ اندوز بھی سرگرم ہوچکے ہیں لاہورمیں اشیاء خردونوش کی قیمتوں میں ابھی سے اضافہ دیکھنے میں آرہاہے دال چاول 90 روپے سے 100 روپے کجھور320 روپے کلوفروخت ہورہی ہیں انہوں نے کہاکہ رمضان کی آمد سے قبل ہی مہنگائی کاجن بوتل سے باہرآچکاہے پاکستان کی 70% آبادی اپنی آمدنی کا 80% صرف ہانڈی روٹی پر خرچ کردیتے ہیں حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمتیں تین دفعہ ریوازکردی گئی جس سے مہنگائی میں مزیداضافہ ہوچکاہے جبکہ ضلعی سطح پر پورے پاکستان میں پرائس کنٹرول کمیٹیاںہونے کے باوجود انکا فعال کردار کہی بھی نظرنہیں آرہاہے بہاول پورمیں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی ذخیرہ اندوز اورناجائز منافع خور سرگرم عمل ہوچکے ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مہنگائی کی روک تھام کیلئے کوئی اقدام نظرنہیں آتا انہوں نے کہا وفاقی حکومت پیٹرول کی لیوی کم کرکے عوام کورمضان المبارک میں ریلیف دے تاکہ عوام کو روزمرہ کے استعمال کی اشیاء سستے داموں دستیاب ہوسکیں ۔انہوں نے تاجران دکانداروں سمیت ذخیرہ اندوزاورناجائز منافع خوروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مقدس مہینہ کے احترام میں ناجائزمنافع خوری سے اجتناب کریں اور عوام کو اس ماہ اشیاء خردونوش سمیت پھل سبزیوں اورگوشت کی فروخت کو سستے داموں فراہم کریں ۔