کرپٹ حکمران اقتدار کو اپنے ذاتی استعمال میں رکھتے ہوئے پاکستان کو بحرانوں کی نظر کر رہے ہیں، میاں سجاد ناصر
Posted on January 1, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء اور حلقہ 220سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار میاں سجاد ناصر نے کہا ہے کہ کر پٹ حکمران اقتدار کو اپنے ذاتی استعمال میں رکھتے ہوئے پاکستان کو بحرانوں کی نظر کر رہے ہیں جو کہ انتہائی نشو یش ناک بات ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی نے اقتدار میں رہنے کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم نہیں کیا ۔
اپنے خاندانی جما عت بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے اُن کے خاندان تو تر قی کر رہے ہیں مگر پاکستان میں مسائل بڑ ھ رہے ہیں جو کہ حکمرانوں کی نا قص حکمت عملی،اور کر پٹ حکمران ٹولے کی وجہ سے ہے ا ور اب صرف تحر یک انصاف کے قائد عمران خان کی قیادت میں ہی پاکستان تر قی کر سکتا ہے اور وہ انشائﷲآئندہ الیکشن میں ممکن ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ سٹر یٹ پاور اور ووٹ پاکستان تحر یک انصاف کا ہی ہے کیو نکہ عوام اب جھوٹے حکمرانوں سے تنگ آچُکے ہیں اور مسائل کا حل چاہتی ہے جو کہ تحر یک انصا ف کی ہی قیادت کر کے دیکھائے گی۔