کرپٹ حکمران نہ گئے تو کوئی بڑا سانحہ ہو گا : ڈاکٹر طارق سلیم
Posted on January 6, 2013 By Geo Urdu گجرات
گجرات(جی پی آئی) جماعت اسلامی ضلع گجرات کے نائب امیر ضلع ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ کر پٹ حکمران نہ گئے تو کوئی بڑا سانحہ ہو گا۔ ملک کو مزید تباہی سے بچانے کا واحد راستہ کرپٹ حکمرانوں سے نجات اور ملک میں بروقت شفاف انتخابات ہیں۔
عوام کرپٹ سیاستدانوں اور حکمرانوں کے اصل چہرے دیکھ چکے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں صرف ایماندار لوگوں کو ووٹ ملیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ملک کو فوری طور پر حکمرانوں کی پالیسیوں سے نہ بچایا گیا تو پاکستان کسی بڑے سانحہ کا شکار ہو سکتا ہے۔