پاکستانی کرکٹرز کے خلاف دھوکہ دہی اور کرپشن کے کیس کے دوسرے روز استغاثہ نے عدالت کے سامنے الزامات کی تفصیل پیش کی۔ پبلک پراسیکیوٹر آفتاب جعفر جی نے عدالت کو بتایاکہ سلمان بٹ، محمد آصف،محمد عامر اور انکا ایجنٹ اسپاٹ فکسنگ کی سازش میں شریک ہیں۔ نیوز آف دی ورلڈ کے نمائندے مظہرمحمود نے مظہر مجید کے سٹے بازی میں ملوث ہونے کا علم ہونے پر جعلی بکی بن کر اس سے رابطہ کیا اور کھلاڑیوں نے بھاری رقم کے لالچ میں لارڈز ٹیسٹ کے دوران جان بوجھ کر نوبالز کرائیں۔ انہوں نے کہاکہ کیس منظرعام پر آنے کی وجہ سے تحقیقات نہ ہوتیں تو معاملہ دب جاتا۔اخبارکے بند ہونے کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ تینوں کرکٹرز نے پیسے کے لالچ میں پرستاروں ،کرکٹ انتظامیہ اور بورڈ کو دھوکہ دیا اور کھیل کی وقار کو تباہ کردیا۔ کرکٹرز نے الزام سے انکار کیا ہے۔محمدعامر اور مظہر مجید نے جرم کا اقرار کرلیا ہے۔