کرکٹر دانش کینیریا پر ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی

danish kaneria

danish kaneria

لاہور : (جیو ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی انٹیگرٹی کمیٹی نے ٹیسٹ کرکٹر دانش کینیریا پر ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی سربراہی میں ہونے والے انٹیگریٹی کمیٹی کے اجلاس میں دانش کنیریا پر کسی بھی کرکٹ سرگرمی میں ملوث ہونے پر پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔ کمیٹی کے مطابق ٹیسٹ کرکٹر کی جانب سے سزا کے خلاف دائر اپیل کا فیصلہ آنے تک ان پر پابندی برقرار رہے گی۔

کاونٹی کرکٹ میں اسپاٹ فکسنگ کے باعث کنیریا پر انگلش کرکٹ بورڈ نے تاحیات پابندی عائد کی ہے۔ آئی سی سی نے بھی تمام ممبرممالک کو اس فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔