کرکٹ بورڈ کے اہلکار نے پولیس والے کو کچل کر ہلاک کر دیا

PCB

PCB

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں جیل روڈ پر مبینہ طور پر نشے میں دھت پاکستان کرکٹ بورڈ کے اہلکار نے تیز رفتاری کے باعث پولیس کانسٹیبل کو کچل کر ہلاک کر ڈالا۔

پی سی بی کے اہکار محمد اختر نے مبینہ طور پر نشہ کر رکھا تھا اس دوران وہ تیز رفتار کار پر قابو نہ رکھ سکا جس کی زد میں ایک رکشہ اور موٹر سائیکل آگئے جس کے بعد ٹریفک پولیس کی گاڑی کو ٹکر کے نتیجے میں شدید نقصان پہنچا۔ اس کے بعد ٹریفک موٹر سائیکل سوار پولیس کانسٹیبل محمد اعظم کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا ، محمد اعظم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سروسز ہسپتال میں چل بسا۔

ٹریفک پولیس نے گاڑی کا تعاقب کر کے ملزم محمد اختر کو گرفتار کر لیا ہے جس سے تھانہ شادمان میں تفتیش کی جا رہی ہے۔ جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ محمد اختر کے ساتھ ایک اور شخص سوار تھا جو موقع سے بھاگ گیا ہے۔