کرینہ اور سیف نے شادی کے بعد پہلی بار کرسمس پارٹی منائی

Saif Kareena

Saif Kareena

بالی ووڈ (جیوڈیسک) بالی ووڈ بیبو کرینہ کپور اور سیف علی خان نے شادی کے بعد پہلی بار کرسمس پارٹی منائی۔ بیبو کی شادی کے بعد کیاہیں ان کی مصروفیات۔ سیف کرینہ کو کب دیکھیں گے ایک ساتھ۔ مداحوں کے ذہنوں میں گونج رہے تھے یہ سوال۔

شادی کے بعد پہلی بار فلم تلاش کے جشن میں ہوئیں بیبو مگر ان کیساتھ ان کے ہبی سیف علی خان۔ لیکن اب فینز کا ختم ہوا انتظار۔ فلمی دنیا کی اس مشھور جوڑی نے آخر کار اپنی جھلک دکھلاہی دی۔ عامر خان کے بھانجے عمران خان نے کرسمس کی پارٹی دی۔جس میں عمران خان کے ساتھ میزبان بنے ماموں عامر خان ، مسٹر پرفیکٹ کے ساتھ ان کی بیگم بھی تھیں۔

پارٹی میں شرکت کرنے کرینہ اور سیف کے ساتھ کرشمہ بھی آئیں، ساتھ ساتھ جنیلا ڈی سوزا اور رتیش نے بھی کیاانجوائے۔چپکے چپکے پریانکا چوپڑا بھی آئیں ، انوشکا شرما اور سونم کپور نے کرسمس پارٹی منائی۔اس بالی ووڈ کرسمس پارٹی میں کئی پروڈیوسرز اور ڈائریکٹرز نے بھی ہلہ گلہ کیا۔