کرینہ اور سیف کی شادی کا شدت سے انتظار ہے: کرشمہ کپور

karishma kapoor

karishma kapoor

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی شادی کا انتظار صرف ان کے مداحوں کو ہی نہیں بلکہ بہن کرشمہ سے بھی اب صبر کا دامن چھوٹنے لگا ہے۔

کرشمہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ کرینہ اور سیف کی شادی کا شدت سے انتظار کر رہی ہیں بلکہ اب تو ان کا صبر بھی اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کرینہ کپور اپنی فلم ہیروئن کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اپنی شادی کی تاریخ وہ ہی بتا سکتی ہیں۔ کرشمہ کا کہنا ہے کہ ہیروئن کرینہ کی بہترین فلم ہوگی۔