کرینہ اور سیف کی شادی کی تاریخ 16 اکتوبر طے پا گئی

saif ali kareena

saif ali kareena

ممبئی : (جیو ڈیسک) عرصہ دراز سے شہ سرخیوں میں رہنے والی بالی ووڈ کی مشہور جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کی شادی کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سیف کی والدہ اور ماضی کی مشہور اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ دونوں خاندانوں کی باہمی رضا مندی سے سیف اور کرینہ کے شادی کی تاریخ 16 اکتوبرکو ہونی طے پا ئی ہے۔

شرمیلا کے مطابق پٹودیوں کے آبائی گھر میں منعقد ہونے والی اس شادی میں دونوں خاندانوں کے صرف قریبی رشتہ دار مدعو کئے جائیں گے۔واضح رہے کہ شادی کے بعد کرینہ کا فلم انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں بلکہ وہ اپنی نامکمل فلموں کی شوٹنگ پوری کروائیں گی جن میں مدھر بھنڈارکر کی فلم ہیروئن اور سنجے لیلا بھنسالی کی فلم رام لیلا شامل ہیں۔