بے شک دوہزار گیارہ میں بے بو کرینہ نے بالی وڈ کو سپر ہٹ فلمیں دی ہوں، لیکن فیشن کی دوڑ میں وہ حسینہ عالم پریانکا چوپڑا سے پیچھے رہ گئیں ۔
کرینہ کپور مدھر بھنڈارکر کی فلم ہیروئن حاصل کرنے میں تو کامیاب ہو گئی ہیں۔ لیکن فیشن کی دنیا میں پریانکا چوپڑا نے میدان مار لیا۔ اس فلم میں کام کرنے کے لئے ان کے لئے سلوائے گئے ہیں ایک سو تیس ڈریسزجس پر ایک کروڑ بیس لاکھ کا خرچہ ہو چکا ہے۔
مارلن منرو کی زندگی پر بننے والی فلم ہیروئن کے لئیتیار کئے جانے والے لباس منیش ملہوترا کی تخلیقی کاوشوں کا نتیجہ ہیں۔ جبکہ اس سے قبل پریانکا چوپڑا مدھر بھنڈارکر کی ہی فلم فیشن میں ایک سو سینتیس لباس استعمال کر چکی ہیں۔