ممبئی (جیوڈیسک) ممبئی شادی کے بعد کرینہ کپور کی پہلی فلم تلاش کی کامیاب اوپننگ سے مطمئن اداکار سیف علی خان اپنی اہلیہ کے اعزاز میں جشن کا اہتمام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ کرینہ کپور نے اپنی حالیہ ریلیز تلاش کی کامیابی اور اس میں اپنی پرفارمنس کے پسند کئے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کے شوہر سیف علی خان تو اس سلسلے میں پارٹی دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
نواب پٹودی آجکل فلمی مصروفیات کے سبب لکھنو میں ہیں اور ممبئی لوٹتے ہی اپنی بیگم کے اعزاز میں جشن کا اہتمام کریں گے۔ کرینہ کا کہنا ہے کہ تلاش کی سیلی بریشن میں ان کے اہلخانہ اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا جائے گا اور انہیں خوشی ہے کہ یہ سب بھی تلاش میں ان کی پرفارمنس پسند کر رہے ہیں ، جس سلسلے میں انہیں ڈھیروں کالز اور پیغامات موصول ہوئے ہیں۔