ممبئی: (جیو ڈیسک) سیف علی خان کے مداحوں کو یہ سن کر حیرت ہوگی کہ کرینہ کپور نے چھوٹے نواب کو گڈ لکنگ شخص کی فہرست سے آؤٹ کردیا ہے کیوں کہ بے بو کو کوئی اور پسند ہے۔
کرینہ کپورکے لاکھوں دیوانے ہیں لیکن ان کی نظر وں کو جو سب سے زیادہ بھاتا ہے وہ کوئی اور نہیں بہن کرشمہ کپورکا بیٹا کیان ہے۔ خالہ جان نے اپنے دو سالہ بھانجے کو دنیا کا سب سے خوبصورت فرد قرار دے دیا ہے۔ بے بوکہتی ہیں کہ انہوں نے اپنے لیپ ٹاپ کے وال پیپر پر صرف کیان ہی کی تصویر سجائی ہوئی ہیں۔ جب کرینہ سے ان کے منگیتر سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے مسکرا کر جواب دیا کہ سیف تو ان کے ہیرو ہیں سپر ہیرو نہیں۔