کرینہ کی فلم ہیروئن کے آئٹم سونگ کی وڈیو منظر عام پر آگئی

Heroine Hindi Movie

Heroine Hindi Movie

ممبئی  بالی ووڈ کی بیبو کرینہ کپور پے درپے کئی کامیاب فلمیں دے کر آجکل شہرت کی بلندیوں پر ہیں جبکہ انکی آنے والی فلمہیروئنکوریلیز سے قبل ہی ہٹ قرار دیا جارہا ہے۔مدھر بھنڈارکر کی فلمہیروئنکے لیے کرینہ نے تین آئٹم سونگ عکس بند کروائے ہیں جس میں سے ہلکٹ جوانینامی آئٹم گانے کی وڈیو جاری کردی گئی ہے۔ہلکٹ جوانی کے بولوں پر مبنی اس گانے کی موسیقی سلیم سلیمان مرچنٹ نے دی ہے جسے سنیدھی چوہان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے لیے کرینہ کی کوریو گرافی گنیش اچاریہ نے کی ہے۔دوسری جانب اسی آئٹم سونگ کے لیے کرینہ کپورکی زیبِ تن کی گئی ڈیزائنر منیش ملہوتراکی کالی و گلابی ساڑھی نیلام کرکے اس سے ہونے والی آمدنی امدادی تنظیم کے نام وقف کی جائیگی۔ کرینہ کپور،ارجن رامپال اوررندیپ ہوڈا کی مرکزی کاسٹ لیے اس فلم کو خود مدھر بھنڈارکر نے بھنڈارکر اینٹرٹینمنٹ کے بینر تلے پروڈیوس کیا ہے جو21ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔