رنبیر کے انکار نے کرینہ سے راک اسٹار چھین لی۔ڈائریکٹر امتیاز علی نے انکشاف کیا ہے کہ راک اسٹار میں رنبیر کے کرینہ کیساتھ رومانوی کردار سے انکار پر نرگس فخری کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ راک اسٹار میں کردار کے حصول میں نرگس فخری کرینہ کپور کو مات دینے میں کامیاب رہیں تاہم کرینہ کے ہاتھ سے فلم نکلنے کی وجہ ان کا بالی ووڈ انڈسٹری پرکئی دہائیوں تک راج کرنے والے کپور خاندان سے تعلق بنا جب ڈائریکٹر امتیاز علی نے انکشاف کیا کہ فلم میں رومانوی کردار ہونے کے باعث وہ رنبیر اور کرینہ کو ایک ساتھ کاسٹ نہیں کرسکتے تھے۔ لہذا انہیں دونوں کپورز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا تھا۔ایسی صورتحال میں امتیاز نے کرینہ کے بجائے رنبیر کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔کیوں کہ وہ فلم کے مرکزی کردار کے لئے بہترین انتخاب تھے۔ دوسری جانب کرینہ کپور جہاں راک اسٹار میں کردار ہاتھ سے نکل جانے پر مایوس ہیں وہیں دونوں کپورز پرامید ہیں کہ مستقبل میں انہیں کسی غیر رومانوی کردار میں ساتھ کاسٹ کیا جاسکے گا۔