کسی بھی ادارے کی بجلی بل ادا نہ ہونے پر کاٹنے کی ہدایت

naveed qamar

naveed qamar

پانی و بجلی کے وزیر نوید قمر نے ڈسٹری بیشن کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ادارے کی بجلی بل ادا نہ ہونے پرکاٹ دیں اور کسی دبائومیں نہ آئیں جبکہ بجلی چوروں کو کسی صورت نہ چھوڑا جائے۔
ڈسٹری بیشن کمپنیوں کے اجلاس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اصلاحات سے کمپنیوں کی مالی حالت بہتر ہو گی اور لائن لوسز میں کمی آئے گی۔ حکومتی اصلاحات سے ڈسٹری بیشن کمپنیوں کے ملازمین کے لئے خطرہ نہیں۔