پاکستان بحریہ نے طویل فاصلے تک مارکرنے والے میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا۔ سربراہ پاک بحریہ کہتے ہیں کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔
پاک بحریہ نے جنگی جہازوں سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کی آزمائشی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا، ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تمام میزائلوں نے کامیابی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنایا سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل آصف سندیلا نے چیئرمین نی سکام عرفان برنی کے ہمراہ فائرنگ رینج میں میزائلوں کی فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر خطاب میں سربراہ پاک بحریہ نے کہا پاک بحریہ کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے حکومت پاک بحریہ کی دفاعی ضروریات سے آگاہ ہے اور ان کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔ میزائلوں کے ذریعے سمندر سے زمینی دفاعی تنصیبات کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنانے کی صلاحیت بھی حاصل کر لی گئی۔
ان کا کہنا تھا میزائلز فائرنگ بحری بیڑے کی پیشہ وارانہ اور ناقابل تسخیر دفاعی صلاحیت کی علامت ہے، کامیاب میزائلز فائرنگ پر فلیٹ افسر اور جوان مبارکباد کے مستحق ہیں۔