بھارت : ( جیو ڈیسک) بھارت کے وزیر ریلوے دینیش تری ویدی نے کہا ہے کہ ان سے وزیر اعظم من موہن سنگھ سمیت کسی نے استعفی طلب نہیں کیا اور اگر ایسا ہوا تو وہ استعفی دینے کیلئے تیار ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں دینیش تری ویدی کا کہنا تھاکہ وہ بطور ریلوے وزیر اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور اسمبلی کی منظوری کے لئے بجٹ پیش کر چکے ہیں۔ انکی پارٹی کی سربراہ ممتا بینر جی اور وزیر اعظم من موہن سنگھ نے ان سے مستعفی ہونے کے لئے نہیں کہا اور اگر استعفی طلب کیا گیا تو وہ بخوشی تیارہو جائینگے۔ تری ویدی کو ریلوے کے کرایوں میں اضافہ کے باعث شدید عوامی تنقید کا سامنا ہے۔