انگلینڈ کرکٹ (جیوڈیسک) انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان اسٹورٹ براڈ کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ میں کسی کو آسان حریف نہیں سمجھتے، افغانستان کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ کولمبو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسٹورٹ براڈ نے کہا کہ وارم اپ میچز میں آسٹریلیا اور پاکستان جیسی مضبوظ ٹیموں کیخلاف کامیابی سے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
انگلش کرکٹ ٹیم اعزاز کا بھرپور انداز سے دفاع کرے گی۔انگلش کپتان نے کہا کہ بھارت کیخلاف افغان کرکٹ ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ حریف سائیڈ کمزور ضرور ہے لیکن ٹف ٹائم دے سکتی ہے۔براڈ کا کہنا تھا کہ پلیئنگ الیون کا انتخاب کرنا بہت مشکل مرحلہ ہوتا ہے، ٹیم کا ہر کھلاڑی فارم میں ہے اور سب کی یہی خواہش ہے کہ وہ میگا ایونٹ میں اچھی پرفارمنس دے۔