کشمیری دہشت گرد نہیں بلکہ عالمی سطح پر اپنا تسلیم شدہ حق خودارادیت مانگ رہے ہیں

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیری دہشت گرد نہیں بلکہ عالمی سطح پر اپنا تسلیم شدہ حق خودارادیت مانگ رہے ہیں بیرون ممالک مقیم کشمیری ریاست جموں و کشمیر کے بلا تنخواہ سفیرہیں آزادکشمیر اور پاکستان کی معاشی ترقی میں بھی کشمیری بھرپو ر کردار ادا کررہے ہیں حکومت آزادکشمیر لوڈ شیڈنگ کا مسلہ حل کرے حکومت بیرون ممالک مقیم کشمیریوں کے زرمبادلہ سے فائدہ اٹھا ئے تو آزادکشمیر تین سالوں میں چائینہ سے بھی زیادہ ترقی کر سکتا ہے ان خیالات کااظہا ر سعودی عرب میں مقیم سیاسی وسماجی شخصیت راجہ او رنگ زیب آف سیرلہ نے چنار میڈیا سنٹر میں میٹ دی پریس میں اظہار خیا ل کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر اوورسیز کشمیریوں کی اسمبلی میں نشستوں کے اندر اضافہ کر کے ایک نشست خلیجی ممالک میں بسنے والے کشمیریوں کیلئے بھی مختص کرے تاکہ عرب ممالک میں بسنے والے کشمیریوں کی بھی آزادکشمیر اسمبلی میں بھرپور نمائندگی ہو سکے اور انہیں دیار غیر میں درپیش مسائل کے حل میں مدد مل سکے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر کشمیری تارکین وطن کو محفوظ ماحول فراہم کیا جائے اور بیرون ممالک سے بھیجنے جانے والے کثیر زرمبادلہ کا فائدہ اٹھایا جائے تو آزادکشمیر تین سال میں چائینہ سے بھی زیادہ ترقی کرکے خطہ میں معاشی انقلاب لا سکتا ہے پاکستان اور آزادکشمیر کی حکومتیں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں تاکہ معیشت کا پہیہ رواں دواں رہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیری دہشت گرد نہیں بلکہ اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

بیرون ممالک کشمیری خواہ وہ عرب میں ہوں یا یورپ یا پھر دنیا کے کسی بھی کونے میں بستے ہوں پوری ریاست جموں وکشمیر کے بلا تنخواہ سفیر ہیں اور مسلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے بین الاقوامی فورمز پر بھرپور کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلہ کشمیر کے اصل فریق کشمیری ہیں پاک بھارت مذاکرات کے اندر کشمیریوں کو ایک لازمی فریق کی حیثیت سے شامل کیا جانا چاہیے مسلہ کشمیر کا پر امن حل نکالے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی انہوں نے کہا کہ ہم برما کے اندر مسلمانوںکی نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ عالم اسلام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ برما میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کو بند کروایا جائے۔