امریکی عدالت میں کشمیری رہنما غلام نبی فائی نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو تسلیم کر لیا ہے۔ غلام نبی فائی پر الزام تھا کہ وہ غیر قانونی طور پر امریکا میں کشمیری عوام کیلئے لابنگ کرتے رہے ہیں اور پیسے لے کر تنظیم چلا رہے ہیں۔ مقامی وقت کے مطابق دن گیارہ بجے غلام نبی فائی کو ورجینیا کی عدالت میں پیش کیا اور اٹھارہ صفحات پر مشتمل چارج شیٹ پیش کی گئی جس میں بتایا کہ غلام نبی ایسی فرم چلا رہے ہیں جو رجسٹرڈ نہیں ، ایف بی آئی کی جانب سے انہیں بار بار اس جانب نشاندہی کروائی گئی مگر ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہیں۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر غلام نبی فائی پر یہ الزام بھی تھا کہ انہوں نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی سے پیسے حاصل کیے ۔ آج سماعت کے موقع پر غلام نبی نے اعتراف جرم کر لیا جس کے بعد عدالت نے انہیں دوبارہ نظر بند کر دیا اور نو مارچ دو ہزار بارہ کو انہیں سزا سنائی جائے گی۔