کشمیر فریڈم موومنٹ کا ایک اہم اجلاس آج جنڈی چونترہ میں ہو گا

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر فریڈم موومنٹ کا ایک اہم اجلاس آج جنڈی چونترہ میں ہو گا اجلاس میں ضلع بھمبر کے اندر کشمیر فریڈم موومنٹ کی تنظیم سازی اور 24اکتوبر کے حوالے سے غور وحوض ہو گا تفصیلات کیمطابق کشمیر فریڈم موومنٹ کا ایک اہم اجلاس آج مورخہ 9ستمبر بروز اتوار بمقام جنڈی چونترہ ہو گا۔

اجلاس کی صدارت مرکزی صدر چوہدری خالق حسین ایڈووکیٹ کرینگے جبکہ اجلاس میں کشمیر فریڈم موومنٹ کی مشاورتی کونسل کے ممبران و ضلع بھمبر کے عہدیداران شرکت کرینگے اجلاس میں ضلع بھمبر کے اندر کشمیر فریڈم موومنٹ کی تنظیم سازی تحریک آزادی کشمیر ایکٹ 1974میں ترامیم ،بھارتی وزیر خارجہ کے دورے کے حوالے سے غور وحوض ہو گا اور آئندہ کا لائحی عمل طے کیا جائے گا ۔