کشمیر فریڈم موومنٹ کے اہتمام 24اکتوبر کو” تحریک آزادی اور آزاد حکومت کا کردار”کے عنوان سے سیمینار منعقد ہو گا

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) کشمیر فریڈم موومنٹ کے زیر اہتمام 24اکتوبر کو” تحریک آزادی اور آزاد حکومت کا کردار”کے عنوان سے سیمینار منعقد ہو گا سیمینار میں مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کرینگے تفصیلات کیمطابق کشمیر فریڈ م موومنٹ کے زیر اہتمام 24اکتوبر بروز بدھ دن 11بجے ہوین پیلس ہوٹل بھمبر میں “تحریک آزادی اور آزاد حکومت کا کردار “کے عنوان سے سیمینار منعقد ہو گا۔

سیمینار سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین خطاب کرینگے جبکہ سیمینار میں سیاسی و سماجی جماعتوں کے کارکنان ،اساتذہ ،وکلاء ،تاجر اور شہری بھرپور شرکت کرینگے۔