اسلام آباد (جیوڈیسک) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی لاشیں رقص کر رہی ہے۔ مسلہ کشمیر انسانی بھی ہے اور سیاسی بھی ، کشمیر کے معاملے پر غفلت کشمیریوں میں مایوسی کا سبب بنی سکتی ہے۔
پارلیمنٹ ہاوس میں نیوز کانفرنس سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان زمین کی نہیں اصول کی جنگ لڑرہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی دراندازی کے باوجود بھارتی میڈیا نے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا۔
مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا ہو چکی ہے اور وہاں انسانی لاشیں رقص کر رہی ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کشمیر پر پارلیمانی کمیٹی نے حکومت کو سفارشات بھیج دی ہے۔