کشمیر پر بھارتی قبضہ پاکستان کے مستقبل کیلئے خطرناک ہے ، امیر پٹی
Posted on February 5, 2013 By Zain Webmaster کراچی
کراچی (اسٹاف رپورٹر )روشن پاکستان پارٹی(محب وطن ) کے چیئرمین امیر پٹی نے یوم کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مرکز روشن پاکستان پارٹی تا پریس کلب ”یکجہتی ” ریلی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے مرکزی رہنما اسلم خان ، جمیل اقبال سید ، عمران چنگیزی ، اقبال ٹائیگر ، راجہ انور ایڈوکیٹ ، سلمان راجپوت ، ایوب صدیقی ایڈوکیٹ اور بیگم غزالہ یاسمین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور عرصہ دراز سے کشمیر پر بھارت کا قبضہ نہ صرف پاکستان کے مستقبل کیلئے بھیانک خطرہ ہے بلکہ بھارت کشمیر ی مسلمانوں کی جس طرح نسل کشی کر رہا ہے وہ بھی بھیانک انسانی المیہ اور انسانی حقوق کے عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیرنے کے مترادف ہے۔
اس لئے روشن پاکستان پارٹی کشمیری مسلمانوں پر مظالم اور کشمیر کی آزادی کیلئے شام 4 بجے ایک ریلی نکالے گی جس کا اختتام پذیر کلب پر پرامن مظاہرے کی شکل میں ہو گا جس کا مقصد کشمیر کے مسئلے کے حل اور کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کیلئے مسلم امہ کو بیدار کرنا اور عالمی رائے عامہ کو ہموار کرنا ہے۔