کراچی : (جیو ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن کی ہدایت پر ملک بھر میں گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران سمر کیمپس کے انعقاد کریں گے جس میں باصلاحیت کھلاڑیوں کو ٹریننگ دی جائے گی۔ فیڈریشن کے سربراہ کلیم امام کی ہدایت پر پہلا جونیئر سمر کیمپ کوئٹہ میں 15 جون سے شروع ہوگا جس کے نگراں کوچ اورنگزیب خان ہوں گے۔ ٹریننگ کیمپ کے کے بعد مقامی ٹورنامنٹ بھی ہوگا جس میں بلوچستان کے 20 سے 25 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ٹریننگ کیمپس کا سارا خرچہ پاکستان ٹینس فیڈریشن برداشت کرے گی۔