رواں ہفتے کے اختتام سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں جلد سرد ہوا کا ایک نیا نظام داخل ہو گا جس کے باعث آج شام سے بلوچستان میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گا۔
نئے سسٹم کے نتیجے میں شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخواہ، بالائی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے جبکہ مری اور گلیا ت میں بھی مزید برف باری کی پیش گوئی ہے۔