کمبوڈیا : (جیو ڈیسک) کمبوڈیا کے شہر فنوم پینھ میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کا اجلاس شروع ہو گیا۔ خطے کے ممالک کے نمائندے اجلاس میں شریک ہیں۔ اجلاس میں امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کی آمد بھی کسی وقت متوقع ہے۔
ایک ہفتے جاری رہنے والی اس کانفرنس میں چین، جاپان، میانمار، جنوبی کوریا سمیت بارہ رکن ممالک کے ارکان شریک ہیں۔ اجلاس کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ مسلح سیکیورٹی اہلکار قریبی علاقوں میں تعینات ہیں، جبکہ مہمانوں کو بھی اجلاس میں شرکت کے لیے میٹل ڈیٹیکٹرز میں سے گزر کر جانا پڑا۔ اجلاس میں خطے کے اہم امور پر غور کیا جا رہا ہے۔