اسٹیٹ بینک نے رقم کی کمی دور کرنے کے لیئے کمرشل بینکوں کو تین سو اڑتیس ارب ستر کروڑ روپے فراہم کردئیے گئے ۔ اسٹیٹ بینک نے بینکاری نظام میں رقم کی کمی دور کرنے کے لیے اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو سات روز کے لیے تین سواڑتیس ارب ستر کروڑ روپے فراہم کردیے۔ مرکزی بینک کو بینکوں کی جانب سے تین سو انسٹھ ارب پچپن کروڑ روپے کے ٹریڑری بلز فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے۔ مرکزی بینک نے یہ رقم گیارہ اعشاریہ پانچ دو شرح سو د پر بینکوں کو فراہم کی۔اسٹیٹ بینک یہ عمل بینکاری نظام میں رقم کی فراہمی کو متوازن رکھنے کے لیے کرتا ہے۔