کمل ہاسن کی فلم کی ہندی زبان میں ریلیز بھی خطرے میں پڑ گئی

Vishwaroopam

Vishwaroopam

بھارت کے تامل فلموں کے اسٹار اور پروڈیوسر کمل ہاسن کی مشکلات شاید ابھی کم ہوتی نظر نہیں آتیں۔ انکی متنازعہ فلم “وشوروپم” کی ہندی زبان میں ریلیز بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔

بھارت کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کی حکومت نے فلم کی ریلیز کے لئے شرط عائد کر دی ہے۔ حکومت ترجمان کے مطابق مدراس ہائیکورٹ نے تامل ناڈو میں فلم کی نمائش پر پابندی عائد کی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ فلم محکمہ نشریات کے اعلی افسروں کو دکھائی جائے اگر فلم میں کسی کے خلاف کچھ مواد پایا گیا تو اسے نمائش کی اجازت نہیں دی جائے۔ تامل ناڈو کی مسلمان تنظیموں کے احتجاج کے بعد فلم “وشوروپم” کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی تھی جسے مدراس ہائیکورٹ نے برقرار رکھا۔