کمپیوٹر لیب اسسٹنٹ کے ٹیسٹ انٹرویو کیخلاف حکم امتناعی جاری
Posted on April 24, 2012 By Geo Urdu میرپور / کشمیر
بھمبر : کمپیوٹر لیب اسسٹنٹ کے ٹیسٹ انٹرویو کیخلاف حکم امتناعی جاری ہونے پر ضلع بھمبر میں ٹیسٹ انٹرویو منسوخ کر دیے گئے امیدواران کا شدید احتجاج ٹیسٹ انٹرویو لینے کا مطالبہ جبکہ ایڈہاک ملازمین کا بغیر ٹیسٹ انٹرویو مستق کرنے کا مطالبہ تفصیلات ،کیمطابق محکمہ تعلیم میں لیب اسسٹنٹ کیلئے ہونے والے ٹیسٹ انٹرویو ہائی کورٹ سے حکم امتناعی جاری ہونے کی وجہ سے منسوخ کر دیئے گئے اور عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد ٹیسٹ انٹرویو کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ٹیسٹ انٹرویو کیلئے آنے والے امیدواران نے ٹیسٹ انٹرویو منسوخ کرنے پر شدید احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی انہوں نے کہا کہ حکم امتناعی حاصل کرنے والے تمام ایڈہاک ملازمین بغیر ٹیسٹ انٹر ویو کے سفارشوں کی بنیاد پر تعینات ہیں اور آج غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والوں کو ٹیسٹ انٹرویو سے روک کر انتہائی زیادتی کی ہے ان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد امید واران کے ٹیسٹ انٹرویو لیکر غریب خاندانوں کے لوگوں کو بھی روز گار کے مواقع فراہم کرے جبکہ دوسری طرف کمپیوٹر لیب اسٹنٹس ملازمین نے کہا کہ وہ گذشتہ 4سالوں سے اپنے تدریسی فرائض سر انجام دے رہے ہیں حکومت نے ان کو مستقل کرنے کا وعدہ کیا تھا ٹیسٹ انٹرویو کا اشتہار جاری کر کے ایڈہاک ملاز مین کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے ہم نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کیا ہوا ہے اور ایڈہاک ملازمین کو مستقل کرنے تک ہپر فورم پر آواز بلند کریں گے ۔