لاھور (جیوڈیسک) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نواز کی اکثریت جنوبی پنجاب صوبے کے حق میں ہے ووٹنگ کا مرحلہ آیا تو ن لیگ مخالفت مول نہیں لے سکے گی۔ قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستیں آبادی کے حساب سے بڑھائیں گے۔لاہور میں ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے سب کو اعتماد میں لیکر جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کی قراداد قومی اسمبلی میں پیش کی جس کے بعد پنجاب اسمبلی نے بھی اس کے حق میں فیصلہ دیا۔
کمیشن پنجاب اسمبلی کی قراداد کے مطابق بنایا گیا ۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اقلیتی نشستیں آبادی کے حساب سے بڑھائیں گے جبکہ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی کے اسی اجلاس میں احتساب بل لائے گی۔