کوئٹہ: اساتذہ کا پریس کلب کے سامنے 21 ویں روز بھی بھوک ہڑتالی کیمپ

Quetta

Quetta

کوئٹہ : (جیو ڈیسک) اساتذہ 21 ویں روز بھی اپنے مطالبات کے حق میں بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے ہوئے ہیں۔ کوئٹہ پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ آل گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے زیراہتمام لگایا گیا ہے۔

جس میں صوبے کے تمام اضلاع سے آئے ہوئے اساتذہ شریک ہیں۔ بھوک ہڑتال کے سبب کئی اساتذہ کی حالت بگڑی ہوئی ہے جن کو ڈرپس لگائی جارہی ہیں۔ اساتذہ کے مطالبات میں تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے کے ساتھ ساتھ 26 دیگر مطالبات شامل ہیں۔ بھوک ہڑتال کرنے والوں کا کہناہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے وہ احتجاج جاری رکھیں گے ۔