کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے تازہ واقعے میں ہزارہ کمیونٹی کے تین افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ 2 افراد زخمی بھی ہیں۔
ہزارہ کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد مصطفی ، ضامن اور محمد علی ٹیکسی پر عمل دار روڈ کی طرف جا رہے تھے کہ اسپینی روڈ پر نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی جس سے تینوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوگئے ۔ انہیں بولان میڈیکل اسپتال داخل کرایا گیا تاہم حالت زیادہ خراب ہونے پر انہیں سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی نے واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے۔