کوئٹہ :(جیوڈیسک)کوئٹہ میں امن وامان کی مخدوش صورتحال سے نمٹنے کیلئے پولیس اور ایف سی نے لائحہ عمل مرتب کرلیا۔ آئی جی ایف سی اور سیکرٹری داخلہ بلوچستان کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف مشترکہ اقدامات کئے جائیں گے۔
آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل عبید اللہ خان کا کہنا تھا کوئٹہ کو جرائم سے پاک شہر بنانے کے لئے اقدامات مکمل کرلئے گئے ہیں عوام کے تعاون سے جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا۔