وادی کوئٹہ اور شمالی بلوچستان بدستور سردی کی لپیٹ میں ہیں اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر گیا۔ وادی کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت اٹھارہ اورکم سے کم منفی صفر چاراعشاریہ پانچ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب پچیس فیصد رہا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مکران، نصیرآباد اورسبی ڈویژن میں موسم خشک سرد جبکہ کوئٹہ،ژوب اورقلات ڈویژنز میں شدید سرد اورخشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔