کوئٹہ: (جیو ڈیسک) اسپنی روڈ پر فائرنگ کے واقعے کے خلاف آج ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی اپیل پر شٹرڈاون ہڑتال کی جارہی ہے۔ شہر کے اہم کاروباری مراکز اور دوکانیں بند ہیں۔
واقعے میں جاں بحق افراد کی تدفین آج ہزارہ قبرستان میں کی جائے گی۔ نواحی علاقے برور ی میں گزشتہ روز سے کشیدگی جاری رہنے کے بعدآج سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولیس اور اے ٹی ایف کے بھاری دستے بروری روڈ کے علاوہ ملحقہ رہائشی علاقوں میں بھی تعینات ہیں۔