کوئٹہ میں سریاب روڈ پر مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو قتل کردیا۔
کوئٹہ میں سریاب روڈ پر ڈپٹی ڈائریکٹر سید محسن انور کاظم اپنے گھر واقع جیالوجیکل سروے کی کالونی سے گاڑی میں دفتر جارہے تھے کہ کالونی نے گیٹ پر تین موٹر سائیکل سوار افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے ڈپٹی ڈائریکٹر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ یہ واقعہ دفتر کے گیٹ سے محض 10 فٹ کے فاصلے پر پیش آیا۔
مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کی غرض سے سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ متقول کو تین گولیاں سر اور ایک گولی دائیں بازو میں لگی ہے۔ واقعہ کے اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کارروائی شروع کردی ہے۔