کوئٹہ : دوکان پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا

QUETTA

QUETTA

کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ میں دوکان پر موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق شہر کے وسطی علاقے سورج گنج بازار میں الیکٹرک کی ایک دوکان پرنامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دوکان میں موجود نوجوان سید اسداللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جس کی نعش سول ہسپتال پہنچادی گئی۔ حملہ آور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔