امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان وکٹوریا نولینڈ نے کہا کہ وہ کوئٹہ دھماکوں میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہیں۔
وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں امریکی دفتر خارجہ کی ترجمان نولینڈ کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات میں 100 سے زائد افراد کی ہلاکت پر وہ افسردہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت شہریوں کے تحفظ کے لئے اقدامات اٹھائے۔