کوئٹہ(جیوڈیسک) سریاب روڈ ایک دفعہ پھر دھماکے کی آواز سے گونج اٹھا، دھماکے میں پی سی کا ایک گن مین سمیت چھ افراد زخمی ہوئے اور سیکورٹی نافذ کرنے والے اداروں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔
سریاب روڈ ڈگری کالج کے قریب ہوٹل کے سامنے سائیکل بم دھماکے میں ایک بی سی اہلکار سمیت سات افراد زخمی ہوئے جنہیں کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دھماکے سے قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا اور دو رکشے سمیت متعدد گاریوں کے شیشے ٹوٹ گئے جائے۔
وقوع کا معائنہ کرتے ہوئے ڈی ائی جی انوسٹی گیشن حامد شکیل کا کہنا تھا کہ دھماکے کا ہدف بی سی کی گاڑی تھی تاہم سیکورٹی اہلکار معجزاتی طور پر محفوظ رہے۔دھماکے بے بعد پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور مزید تحقیقات شروع کر دی۔