کوئٹہ : (جیو ڈیسک) کوئٹہ کے علاقے ائیرپورٹ روڈ سے نامعلوم افراد نے سرکاری ملازم سمیت تین افراد کو اغوا کرلیا۔ پولیس کے مطابق محکمہ کمیونیکشن اینڈ ورکس کے ایس ڈی او امین االلہ اپنے دو بردار نسبتی محمد الطاف اور دانش اور دیگر اہل خانہ کے ہمراہ ایک گاڑی میں زیارت کی جانب جارہے تھے کہ ائیرپورٹ روڈ پرنامعلوم افراد نے ان کی گاڑی کو روک کر ایس ڈی او امین اللہ اور ان کے بردار نسبتی الطاف اور دانش کو اغوا کرکے فرار ہوگئے۔خواتین کی جانب سے واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مغویوں کی بازیابی کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی۔پولیس نے مغوی امین اللہ کے بھائی انعام اللہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔