کوئٹہ سے دیگر صوبوں کو جانے والی ٹرینیں 25 ویں دن بھی بند

Trains

Trains

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ سے دیگر ملک کے دیگر صوبوں کو جانے والی ٹرینیں 25 دن بھی بحال نہیں ہوسکیں۔

بلوچستان کے نصیرآباد ڈویژن میں 9 ستمبرکو آنے والے سیلاب کے باعث ڈیرہ اللہ یار اور دیگر ونواح کے علاقوں میں ریلوے ٹریک پانی میں ڈوب گیاتھا۔ اور تاحال اس پر سیلابی پانی موجود ہے جسکے باعث کوئٹہ سے راولپنڈی تک چلنے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لئے بولان میل کی سروس 10 ستمبر کو معطل کردی گئی تھی۔ اب 25روزگزرنے کے باوجودریلوے ٹریک کو بحال نہیں کیا جاسکا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ سکھر ڈویژن کی جانب سے ٹریک کی بحالی کے کا کام کیا جا رہا ہے ۔ جو جلد بحال کردیاجائے گا۔ ٹرینوں کی بندش کے باعث ملک کے دیگر شہروں کو جانے والے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔