کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں یکے بعد دیگرے تین بم دھماکوں اور فائرنگ کے واقعات میں چار افرادجاں بحق اور بارہ زخمی ہو گئے۔ بلوچستان کا صوبائی دارلحکومت کوئٹہ ایک بار بھر دھماکوں اور فائرنگ کی گونج سے لرز اٹھا۔
پہلا واقعہ اسپنی روڈ پر پیش آیا جہاں نا معلوم افراد ٹیکسی پر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے عبداللہ نامی شخص موقع پر جاں بحق جبکہ حسن رضا ، محمد عارف اور لطیف شدید زخمی ہو گئے۔ ہلاک و زخمی ہونے والوں کا تعلق ہزارہ برادری سے ہے۔
دوسرا واقعہ قمبرانی روڈ پر رونما ہوا جہاں نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا اور فرار ہو گئے۔ مقتول کی شناخت نہ ہو سکی۔ تیسرا واقعہ سریاب کے علاقے رضا اسٹریٹ میں ہوا جہاں جنرل اسٹور کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں تین افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک گھنٹے کے دوران دوسرا بم دھماکا شہر کے مرکزی علاقے جان محمد روڈ میں جدون چوک کے قریب ہوا۔
دھماکے سے دو شہری زخمی ہوئے۔ تیسرا بم دھماکا سریاب روڈ پر ہی سریاب پولیس تھانہ کے قریب ایکسائز دفتر کے سامنے ہوا جس میں ایک شخص نوید جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت چار زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
دوسری جانب محکمہ داخلہ بلوچستان نیامن اومان کی مخدوش صورتحال کے باعث دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی میں مذید دو ماہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔