کوئٹہ : صوبائی ایڈیشنل سیکریٹری خوراک قتل

quetta

quetta

کوئٹہ میں کاسی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صوبائی ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ خوراک محمد ادریس جاں بحق اور ان کے بیٹے سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے وسطی علاقے کاسی روڈ پر نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے صوبائی ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ خوراک محمد ادریس اور انکے بیٹے سمیت تین افراد زخمی ہو گئے تینوں زخمیوں کا سول اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ محمد ادریس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جبکہ ڈاکٹرز کے مطابق ان کے بیٹے اور دیگر ایک زخمی کی حالت اب خطر ے سے باہر ہے۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں قتل و غارت کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث جمعہ کو وزیراعلی بلوچستان اسلم رائیسانی کی صدارت میں اہم اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں صوبے میں امن و امان کی بگڑی صورتحال پر قابو پانے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا تھا تاہم اسکے باوجود صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہو سکی۔