کوئٹہ: (جیو ڈیسک) سرکی روڈ کے قریب واقع مارکیٹ کی دکان پر نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت چھہ افراد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے۔عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ دو موٹر سائیکل سواروں نے کی اور موقع سے فرار ہونے سے کامیاب ہو گئے۔ زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
امدادی کارکن موقع پر پہنچ چکے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔