کوئٹہ : (جیو ڈیسک) کلی اسماعیل سے لاپتہ ہونے والے تین افراد اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق یکم اپریل کو ڈاکٹر نصیر، حفیظ رودینی اور اختر لانگو علاقے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سرچ آپریشن کے دوران لاپتہ ہو گئے تھے۔
اہلخانہ نے سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں تین رکنی بینچ کو ان کے لاپتہ ہونے سے آگاہ کیا۔ جس پر چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے آئی جی بلوچستان کو تینوں لاپتا افراد کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
گذشتہ روز بلوچستان امن و امان کیس میں سپریم کورٹ نے پولیس کو آخری وارننگ دیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ ان تین افراد کو بازیاب کرواکر پیش کیا جائے بصورت دیگر آئی جی سمیت تمام متعلقہ اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق تینوں افراد کا بیان ریکارڈ کراکے سپریم کورٹ کو پہیش کردیا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر سات افراد پہلے یہ منظرعام پر آچکے ہیں۔