کوئٹہ میں آج پھر دہشت کا راج، فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

Quetta

Quetta

کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ میں آج پھر صبح کا آغاز دہشت گردانہ کارروائی سے ہوا اور نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مقتولین ہزار گنجی کے علاقے میں گاڑی پر جا رہے تھے کہ دو موٹرسائیکلوں پر سوار چار افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر جبکہ 2 ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ واقعہ کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔