کوئٹہ میں تخریب کاری کی کوشش ناکام ، چھ ہزار کلو دھماکہ خیز مواد برآمد

Quetta

Quetta

کوئٹہ (جیوڈیسک)کوئٹہ میں ایف سی کی کاروائی، تخریب کاری کی کوشش ناکام، 6 ہزار کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد، 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایف سی کے مطابق انہیں خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ایک کوچ میں بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد لے جایا جا رہا ہے جس پر ایف سی نے مغربی بائے پاس کے علاقے اختر آباد میں ناکہ لگا کر آنے جانیوالی بسوں اور کوچوں کو چیک کرنا شروع کیا تو اس دوران ایک کوچ کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی تو اس میں بوریوں میں دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا جسکا وزن 6 سے 7 ہزار کلو گرام کے درمیان ہے۔

ایف سی کے میجر جوہر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے ایک خفیہ اطلاع پر یہ کاروائی کی ہے ۔ کوچ پر سوار 5 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ کوچ کو کوئٹہ سے نوشکی لے جائی جا رہی تھی۔ مزید تفصیلات گرفتار ہونیوالے افراد سے تفتیش کرنے کے بعد منظر عام پر لائی جائے گی۔